فرنچ فٹبالر پوگبا کا مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑنے کا فیصلہ

57

لندن(جسارت نیوز)فٹبالر کا ایجنٹ مینو ریولا دسمبر میں جیوونٹس کلب کے حکام سے مذاکرت کرے گا۔ فرنچ فٹبالر پال پوگبا نے انگلش فٹبال کلب چھوڑ کر اٹلی کے کلب جیوونٹس کی طرف سے کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں فٹبالر کا ایجنٹ مینو ریولا دسمبر میں جیوونٹس کلب کے حکام سے مذاکرت کریگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بظاہر تو پال پوگبا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پال پوگبا اور ٹیم منیجر جوز مرینہو کے درمیان اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ دونوں کا گزارا ایک ساتھ ممکن نہیں رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ