بھٹ شاہ، رینجرزاور پولیس کا مسافرخانوں اور شہر کے اہم مقامات پر سرچ آپریشن 

33

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) بھٹ شاہ شہر میں قائم مسافرخانوں اور اہم مقامات پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے ایس ایچ او بھٹ شاہ مختار ڈیرو کی قیادت میں سرچ آپریشن کیا جبکہ رینجرز نے شہر کے مختلف راستوں پر گاڑیوں کی بھی سختی سے تلاشی لی۔ ایس ایچ او بھٹ شاہ مختارڈیرو نے بتایاکہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلیے شہر بھر میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن اور چیکنگ کا عمل شروع کیا ہے ،کچھ مقامات سے تجاوازات ہٹائی گئی ہیں جبکہ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمراء واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔
ڈیر ہ اسماعیل خان ، موٹرسائیکل اورچنگ چی میں تصادم، میاں بیوی زخمی
ڈیر ہ اسماعیل خان (آئی این پی)کندیاں لنک روڈ پر موٹرسائیکل اورچنگ چی کے تصادم میں کچہ ملی خیل کارہائشی اپنی بیوی سمیت زخمی ہوگیا۔ کچہ ملی خیل کا رہائشی ظفراقبال اپنی بیوی کے ساتھ موٹرسائیکل پر روانہ تھاکہ کندیاں لنک روڈ پرچنگ چی رکشا سے ان کا تصادم ہوگیاجس سے ظفراقبال اوراس کی بیوی زخمی ہوگئے جن کوفوری طورپر میانوالی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ