محتشم حیدر کوبازیاب کرانے کامطالبہ

32

کراچی (پ ر)سید محتشم حیدر ولدیت سید میر حیدر شاہ فیڈرل اْردو سائنس یونیورسٹی کراچی،طالبعلم بی ایس جغرافیہ کو8 ستمبر شام 6 بجے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔محتشم حیدر پی ایس ایف کے کوآرڈی نیٹر ہے۔ پی ایس ایف کے کارکن یونیورسٹی اور حکومت سندھ کے کرتا دھرتا سے پْرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ محتشم کی بازیابی کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ پارٹی کارکنوں کی اعتماد سازی کا معاملہ بھی ہے اور ایک سرگرم نوجوان کے اہل خان کی تکلیف کو کم کرنے کا ذریعہ بھی۔
اردو یونیورسٹی کے طالب علموں کا ایک اہم اجلاس میں ہم ایک بار پھر حکومت سندھ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ بیگناہ طالبعلم سید محتشم حیدر کو جلد از جلد بازیاب کرایا جاے ورنہ بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ