رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 6ملزمان گرفتارکرلیے گئے

43

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر مارکیٹ پولیس نے شہرمیں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث دومنظم گروہوں سے تعلق رکھنے والے چھے ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزموں سے چھے پستول،چھینے گئے ہزاروں روپے،چھینے گئے گیارہ موبائل فونز ومسروقہ موٹر سائیکل اور پرس برآمدہوئے ،گرفتار ملزمان علی،شاہ میر،نبیل جبکہ دوسرا گینگ معیز،حارث اور ارسلان پر مشتمل ہے۔ان ملزمان کاتعلق ا ن دوگروہوں سے ہے جو عزیز آباد،واٹر پمپ،نارتھ ناظم آباد،تین ہٹی پل،لیاقت نمبر چار اور اطراف میں اسٹریٹ کرائم کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کا کرائم ریکارڈ کراچی کے تھانہ جات سے طلب کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتارملزمان علی اور ارسلان ہی ان گروہوں کے سرغنہ ہیں ، پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھادیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ