مستونگ بم دھماکے میں باپ جاں بحق  بیٹا زخمی ہوگیا

69

کوئٹہ( نمائندہ جسارت )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بم دھماکے میں باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ مستونگ سے تقریباً 25کلو میٹر دور کنڈاوا کے علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً 2بجے پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے راستے میں نصب کیے گئے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے باپ اور بیٹے کو نشانہ بنایا۔ دھماکے سے ماسٹر عبدالرؤف دہوار جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا سہیل احمد زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمیوں کو شہید نوا ب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال مستونگ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ