گورنر ہاؤس تاریخی عمارت ہے ،منہدم کرنے کے بجائے اخراجات کم کرینگے ،عمران اسماعیل 

44

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے نامزد کردہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میں متحرک گورنر بنوں گا، ایک جگہ نہیں بیٹھوں گا، صوبے کی ترقی کے لیے نیا ٹرینڈ لاؤ ں گا، عمران خان کراچی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں،گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائیں گے،گورنر ہاؤ س کے اخرجات کم کروں گا۔یہ بات انہوں نے اسلام آ باد سے کراچی پہنچنے کے بعد ائر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ائر پورٹ پر تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا ۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا نام فائنل ہوگیا ہے اور پارٹی مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا،لیڈر آف دی اپوزیشن پی ٹی آئی کا ہی ہوگا،سندھ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی10 سال میں بہت پیچھے چلا گیا
ہے،کراچی کے ہر منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا،کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بتائیں گے کہ عمران خان کا پروگرام کیسے عملدرآمد ہوتا ہے،گورنر ہاؤس تاریخی عمارت ہے ،گورنر ہاؤس کو پبلک کے لیے کھولوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی اور تمام جماعتوں کو اپنے ہمراہ ساتھ لے کر چلیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.