الیکشن 2018ء تبدیلی آگئی؟

66

’’تبدیلی‘‘ تحریک انصاف کا نعرہ، اب عوام کہتے ہیں کہ اب دیکھیں گے۔ ’’بدلے گا پاکستان یا بگڑے گا پاکستان‘‘ بھاری اکثریت سے عمران خان جیتے ہیں۔ نوجوان نسل کے ریلے کے ساتھ نئی پُرعزم و حوصلے اور جوان نسل کے ساتھ حکومت سنبھال رہے ہیں۔ نئی نسل بالر کے ساتھ ہے، پُراُمید اور پُرعزم قیادت غربت و افلاس اور بے روزگاری کو دور کرے گی، یکساں مراعات دی جائیں گی، قوم کو کرپشن سے پاک سرمایہ کاری، حکومت اور تجارت و صفت و حرفت میسر ہوگی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنا سرمایہ یہاں لگائیں۔ تعلیم اور نوکریاں تبھی ممکن ہوں گی اگر بیرون ملک سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔ محلات جیسے گورنر ہاؤسز ختم کردیے جائیں گے، سادے گھر لے کر اُن میں وہ اور ان کی پوری ٹیم یعنی (وزرا) رہیں گے۔ تمام گورنرز اور اُن محلات کو یونیورسٹی اور ہوٹل میں بدل دیاجائے گا، اُن کا روپیہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے خرچ کیا جائے گا، اسپتال بنائے جائیں گے، کسانوں کو سہولتیں دی جائیں گی۔ سی پیک منصوبے کی وجہ سے چائنا سے دوستی کا ہاتھ مضبوط رکھیں گے۔ یہ سب اُن کی پالیسی کا حصہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ بے روزگاری، صفت و حرفت، تجارت اور انڈسٹری لگانے سے دور ہوتی ہے، ملک میں بند کارخانوں اور فیکٹریوں کو شروع کریں، وہ کیوں بند ہوئی تھیں۔ آپ بیرون ملک سے سرمایہ کاری کروائیں، وہاں مقیم باشندوں کو بلارہے ہیں پہلے ملک کی بند فیکٹریوں کو چلائیں۔ اُمید کرتے ہیں کچھ نئی حکومت ہی عوام کی امیدوں پرپورا اترنے کی کوشش کرے، پچھلی سب حکومتوں نے مایوس کیا وعدے وفا نہ کیے۔
صبا احمد

Print Friendly, PDF & Email
حصہ