جشن آزادی: شہر بھر کے پارکس ،گرین بیلٹس کی تزین و آرائش شروع

72

راولپنڈی (بی این پی )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے جشن آزادی کے کے پیش نظر شہر بھر کے پارکس ، گرین بیلٹس اور ملحقہ مقامات کی تزین و آرائش شروع کر دی۔ اس ضمن میں شہر کے مختلف علاقوں میں دیواروں پر لگے پوسٹرز اور بینرز اتارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹنگ برانچ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاؤن سے پارکوں میں غیر معیاری اشیاء کیخلاف آپریشن بھی کیا۔ پارکس اور گرین بیلٹس کو 14اگست کی مناسبت سے خوبصورت بنارہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ