۔1 لاکھ 35 ہزارسے زائدپاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے 

22

اسلام آباد (آن لائن) حج2018 ء کے سلسلے میں اب تک 1 لاکھ 35 ہزار 834 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے تحت 93 ہزار 613 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے ہیں جبکہ نجی اسکیم کے تحت 42 ہزار 221 عازمین حج سعودی عرب پہنچے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے1859معاونین عازمین کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ایک عازم حج ٹریفک حادثے جبکہ 12 عازمین کی طبعی اموات ہوئیں۔ عازمین حج کو مدینہ منورہ کے جنت البقیع اور
مکہ کے شرائع قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے ۔حرم گائیڈز نے حرم میں 2509عازمین کی رہنمائی کی۔252 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل ہو چکی ہے۔سہولیات کے جائزے کے لیے 76 سرکاری رہائشوں کی بھی مانیٹرنگ کی گئی۔ ہیلپ لائن کے ذریعے رہنمائی کے لیے 890 کالز موصول ہوئیں۔ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی 453 میں سے 312 شکایات کا اذالہ کیا۔ کھانے سے متعلق موصول 106 شکایات میں سے 90 کا ازالہ کیا گیا ۔551 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف عازمین حج کی طبی سہولیات کے لیے تعینات ہے ۔پاکستان حج میڈیکل مشن سے 62 ہزار 299عازمین نے استفادہ کیا۔اب تک 725 عازمین حج کو ویل چیئرز کا اجرا کیا جا چکا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.