چیف جسٹس کا ڈیم بنانے کا اقدام غیر قانونی ہے، سندھ پروگریسو کمیٹی

78

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) سندھ میں پانی کی قلت کیخلاف سندھ پروگریسو کمیٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ پروگریسو کمیٹی کے کنوینر کامریڈ بخشل تھیبو، جامی چانڈیو، کامریڈ اقبال ودیگر نے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت کا ذمے دار پنجاب ہے، چیف جسٹس کا ڈیم بنانے کا اقدام غیر قانونی ہے، پانی کے مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل میں حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانی پر پہلا حق ٹیل کے زمینداروں کا ہے، سندھ میں آئندہ فصل کے لیے پانی ناپید ہے، جس سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوٹری بیراج سے دس ملین فٹ پانی چھوڑا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.