لاہورہائیکورٹ‘انتخابات پر اعتراضات کی سماعت کیلیے ٹریبونلز تشکیل

41

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ نے انتخابات پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کی سماعت کے لیے ٹریبونلز تشکیل دے دیے۔ہائیکورٹ کے9 ججز کو اعتراضات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ پرنسپل سیٹ پر4 ججز الیکشن ٹریبونل کی حیثیت سے کام کریں گے جن میں جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس طارق عباسی، جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس چودھری محمد اقبال شامل ہیں۔ ہائیکورٹ کے ملتان بینچ میں3 ججز کیسز کی سماعت کریں گے جن میں جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس طارق افتخار احمد شامل ہیں۔ بہاولپور بینچ میں الیکشن ٹریبونل جسٹس محمد امیر بھٹی پر مشتمل ہوگا۔ ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں جسٹس مرزا وقاص رف الیکشن ٹریبونل کی حیثیت سے کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی کی منظوری کے بعد ٹریبونلز کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ