پاکستان اسٹاک مارکیٹ : انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

41
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بروکر فون پر بات کررہے ہیں، انڈیکس میں 770پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا180731-10-24 کراچی چیمبرز کے سابق صدر معروف تاجر حاجی شفیق الرحمن کے صاحبزادے کی شادی کے موقع پر دلہا دلہن کا اہل خانہ کے ہمراہ گروپ ، تاجر رہنما بھی شریک ہیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بروکر فون پر بات کررہے ہیں، انڈیکس میں 770پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا180731-10-24 کراچی چیمبرز کے سابق صدر معروف تاجر حاجی شفیق الرحمن کے صاحبزادے کی شادی کے موقع پر دلہا دلہن کا اہل خانہ کے ہمراہ گروپ ، تاجر رہنما بھی شریک ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )عام انتخابات کے بعد پہلے کاروبار ہفتہ کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ا یس ای100انڈیکس 700پوائنٹس کے اضافے سے 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور 43500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں169ار ب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 86کھرب روپے سے بڑھ کر 88کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں جانب کی ٹیلی کام ،ایئر لائن ،بیکنگ ،توانائی ،اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹرز میں خریداری میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے کے ایس انڈیکس 42800، 42900، 43000، 43100، 43200، 43300،43400اور43500پوائنٹس کی 8بالائی حد عبور کر گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق نئی حکومت سے وابستہ توقعات اور معاشی بہتری کے امکان کے پیش نظر مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں نئی سرمایہ کاری کی آمد سے انویسٹرز کا مورال بھی بلند ہو رہا ہے آئندہ دنوں میں نئی حکومت کے مثبت اقدامات اور روپے کی قدر میں مزید اضافے سے مارکیٹ رواں ہفتے کے دوران ہی44ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر سکتی ہے ۔پا کستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں770.18پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 4 2786.45 پوائنٹس سے بڑھ کر 43556.63پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 392.93پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 21728.88پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30713.41پوائنٹس سے بڑھ کر 31304.20پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھر ب 69 ارب 98کروڑ88لاکھ76ارب279روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 86 کھرب 90 ارب 54 کروڑ 92 لاکھ 57 ہزار 361 روپے سے بڑھ کر88کھرب60ارب 53 کروڑ 81لاکھ33ہزار640روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو14ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ79لاکھ 33ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعہ کو 14ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 34 لاکھ 93ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 296کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،91میں کمی اور13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ51لاکھ ،پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ96لاکھ ،پی آئی اے 1کروڑ89لاکھ ،صدیق سنز ٹن 1کروڑ86لاکھ اور بینک آف پنجاب 1 کروڑ 53 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اضافے کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں496.82روپے کا اضافہ ہوا جس سے حصص کی قیمت بڑھ کر10990.00 ہو گئی اسی طرح 144.50 روپے فی حصص کے اضافے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 3034.50روپے ہو گئی۔ جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ اورآرکروماپاک کے حصص کی قیمت میں بالترتیب 48.79روپے اور16.74روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت گھٹ کر1370.80روپے اور آرکروما پاک کے حصص کی قیمت گھٹ کر498.26روپے پر آگئی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بروکر فون پر بات کررہے ہیں، انڈیکس میں 770پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ