افغانی چکن پلائو

73

ترکیب: چکن کو دھو کر آدھی پیالی سفید سرکہ لگا کر 15 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کریں پھر پیاز ڈال کر گولڈن برائون کر لیں۔ جب گولڈن برائون ہو جائے تو نکال کر ٹماٹر ، آدھا گرم مصالحہ ، چھوٹی الائچی اور پیاز ملا کر بلینڈر میں باریک پیس لیں۔ گھی والی دیگچی میں ڈال دیں۔ چکن کو الگ فرائنگ پین میں برائون تل لیں، پھر تیار کیے ہوئے مصالحے میں ڈال کر کٹی کالی مرچ ڈال دیں۔ 2 پیالی گرم پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب مصالحہ گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔
اب ایک دیگچی میں چاولوں کے لیے پانی گرم کریں۔ جب پانی کھولنے لگے تو چاول ، نمک اور ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ ڈال کر دوکنی اُبال لیں۔ جب دو کنی اُبل جائیں تو پانی چھلنی کے ذریعے نکال دیں ۔ اب نیچے ذرا سی چکنائی لگا کر آدھے سے زیادہ چاول کی تہہ نیچے لگا دیں۔ پھر مصالحے میں سے چکن نکال کر چاولوں کے درمیان رکھ دیں اور چاول ڈال دیں۔ سب سے اوپر جو مصالحہ تیار کیا ہوا ہے وہ چاروں طرف کناروں پر ڈال دیں۔ دھیان رہے درمیان میں مصالحہ نہ ڈالیں۔ آدھا گرم مصالحہ اوپر چھڑک دیں۔ ڈھکن اچھی طرح سے بند کر کے تیز آنچ پر بغیر توے کے دیگچی رکھیں۔ 10 منٹ بعد آنچ ہلکی کر دیں ۔ 5 سے 10 منٹ بعد توے کے اوپر رکھ دیں ۔ جب بھاپ اوپر آ جائے تو پلائو تیار ۔ دہی کے رایتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
اس پلائو کو پکاتے وقت ایک بات کا دھیان ضرور رکھیں کھانا نکالنے سے تقریباً پون گھنٹہ پہلے پلائو کو دم کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ