پروین رحمن قتل کیس کی سماعت‘2 گواہوں کا بیان قلم بند 

46

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹرپروین رحمان قتل کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی جبکہ ملزم عمران سواتی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،انسداد دہشت گردی عدالت میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کی سماعت دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ مدعی مقدمہ ڈرائیور کے انتقال کے بعد مقتولہ کی بہن مقدمے کی پیروی کریں گی،عقیلہ عثمان کی جانب سے صلاح الدین پہنور ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرادیا گیا جبکہ کیس میں استغاثہ کے دو گواہوں کے بیان قلم بند کرلیے گئے، عدالت نے ملزم عمران سواتی
کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ملزم عمران سواتی پر کیس میں سہولت کاری کا الزام ہے ،کیس میں پانچ ملزمان گرفتار ہیں،گرفتار ملزمان میں ایاز شامزئی،رحمن سواتی ،پپو کشمیری،امجد آفریدی اور عمران سواتی شامل ہیں۔ پروین رحمن کو 13 مارچ 2013ء میں آفس جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تھا۔
پروین رحمن قتل کیس

Print Friendly, PDF & Email
حصہ