لیاقت آباد:بیکری میں ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

68

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود میں واقع بیکری میں ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود میں واقع بیکری میں 13 جولائی بروز جمع کی صبح ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم بیکری پر آتا ہے اور دودھ کا ڈبا مانگتا ہے ، دکاندار ملزم کو دودھ کا ڈبا دیتا
ہے تو ملزم ٹی ٹی پستول نکال کرنقدی ، موبائل فون اور دودھ کا ڈبا لے کر چلتا بنا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج

Print Friendly, PDF & Email
حصہ