انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کو کوئی  نہیں روک سکتا، چودھری سرفراز افضل

55

راولپنڈی (جسارت نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامز امید وار حلقہ پی پی 13 چودھری سر فراز افضل نے کہا ہے کہراولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے قائدین نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر شہریوں نے اپنی محبت کاثبوت دیا ہے ، الیکشن2018ء میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا ۔ ہم نعروں کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ُ منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری سر فراز افضل نے کہا کہ بیساکھیوں کے سہارے اقتدار کا خواب دیکھنے والے ناکام ہوں گے ۔حلقہ کے عوام کی اکثریت ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ