میرپورخاص،عیدالفطر کی نماز کے لیے عیدگاہوں اور میدانوں میں تیاریاں مکمل

60

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) عید الفطر کی نماز کے لیے عید گاہوں ، میدانوں اور مساجد میں تیا ریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی مرکزی عید گاہ میں عید الفطر کی نماز صبح 8,00 بجے ادا کی جائے گی۔ امامت کے فرائض مولانا عبداللہ اور خطابت کے فرائض مولانا حفیظ الرحمن فیض انجام دیں گے اسی طرح دارالعلوم کنزالایمان میرپورخاص ریلوے پلیٹ فارم پر عید الفطر کی نماز صبح 6,10بجے ادا کی جائے گی امامت وخطابت کے فرائض مولانا حافظ محمود احمد قادری انجام دیں گے ،کالونی گراؤنڈ میں عید الفطر کی نماز صبح 8,15 پر ادا کی جائے گی ۔امامت و خطابت کے فرائض مفتی محمد حیات نقشبندی انجام دیں گے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن گراؤنڈ نمبر 2میں عید کی نمازصبح 7,45 بجے ادا کی جائے گی چاندنی چوک عید گاہ میں عید کی نماز 7,30 بجے ادا کی جائے گی امامت وخطابت کے فرائض علامہ صادق سعیدی انجام دیں گے بکرا پیڑی گراؤنڈ میں عید کی نماز 8,00 ادا کی جائے گی امامت و خطابت کے فرائض مولانا عبدالرشید عطاری انجام دیں گے فیضان مدینہ العطار ٹاؤن میں عید کی نماز صبح 7,00 بجے ادا کی جائے گی مرکز دعوت اسلامی العطار ٹاؤن میں عید کی نماز صبح ،7,00 بجے ادا کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ