127سینئرمیڈیکل افسران  سے ضروری دستاویزطلب

42

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت حکومت سندھ نے 7 اگست 2015ء سے 2 ما ر چ 2018ء کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے 127 سینئر میڈیکل آفیسر (جنرل کیڈر/میل) اور ان کا نمبر سینیارٹی لسٹ میں 1276 تک کو مطلع کیا ہے کہ وہ 10 یوم کے اندر اپنی اے سی آرز، گریڈ18 میں ترقی کا لیٹر، ریٹائرمنٹ کا نوٹی فیکیشن، میٹرک کی سند، شناختی کارڈ اور پینشن بک کی تصدیق شدہ کاپیاں سیکشن
آفیسر 6th فلور محکمہ صحت حکومت سندھ سیکرٹریٹ بلڈنگ نمبر1 کراچی کے پاس جمع کروا دیں تاکہ ان کی ترقی کے معاملات کو دیکھا جاسکے۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ