ریجنل ون ڈے کپ‘ اسلام آباد روالپنڈی کو شکست دیکرفائنل میں پہنچ گیا

29

راولپنڈی(جسارت نیوز) شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد کی ٹیم قومی ریجنل ون ڈے کرکٹ کپ فائنل میں پہنچ گئی، اسلام آباد نے راولپنڈی کو سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دی، اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 380 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، شان مسعود 182 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ بابراعظم 136 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں راولپنڈی کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 367 رنز بنا سکی، افتخار احمد، سعود شکیل اور عمیر مسعود نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے بھرپور فائٹ کی تاہم کامیاب نہ ہو سکے، افتخار احمد کی سنچری، سعود اور عمیر کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ون ڈے کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 380 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، شان مسعود 182 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ بابراعظم 136 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، عابد علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعد الطاف اور یاسر علی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں راولپنڈی ریمز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 367 رنز تک محدود رہی، افتخار احمد، سعود شکیل اور عمیر مسعود نے ٹیم کو کامیابی دلانے کیلئے آخر دم تک بھرپور مقابلہ کیا تاہم اسلام آباد کے بولرز نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا، اسطرح افتخار احمد کی 123 رنز کی دلکش اننگز، سعود شکیل کی 70 اور عمیر مسعود کی 50 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئیں، کپتان محمد حفیظ 48، نوید ملک 10، عمر امین 11، ذیشان ملک 31، کاشف بھٹی 1، یاسر علی 8 اور عطاء اللہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حمزہ ندیم نے 3 نعمان علی نے 2 جبکہ شہزاد اعظم اور احمد بشیر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ