بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر جنازے پر گولہ باری،2 شہید

66

عباس پور (آئی این پی) کنٹرول لائن کے سرحدی گاؤں میں بھارتی فورسز کی جانب سے جنازہ کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجیمیں 2 افراد شہید اور بزرگ خاتون زخمی ہوگئیں۔ جمعرات کو عباس پور پولیس کے عہدیدار انجم سلیم نے بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ و گولہ باری ضلع پونچھ کے عباس پور سیکٹر کے گاؤں پولاس کاکوٹہ میں اس وقت کی گئی، جب مقامی افراد ایک شخص کی تدفین میں مصروف تھے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوئے۔عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے ابھی میت کو قبر میں اتارا ہی تھا کہ شیلنگ شروع ہوگئی۔ لوگوں نے درختوں کے پیچھے پناہ لینے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود 2 افراد مارٹر گولے لگنے سے شہید ہوگئے جن کی شناخت محمد اقبال کیانی اور ان کے کزن شوکت کیانی کے ناموں سے ہوئی ہے جو قریبی گاؤں شافر کے رہائشی تھے۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شوکت کیانی نان کمیشنڈ افسر (صوبیدار)تھے جو چھٹیاں گزارنے اپنے گھر آئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ