ایس ایس پی راؤ انوار و دیگر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنیکا حکم

89

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شرقی ڈاکٹر شباہ وحید سلیم شہزاد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، قتل اور ہنگامہ آرائی کیس میں گواہوں کی عدم حاضری پر شدید برہم۔ ایس ایس پی راؤ انوار، ڈی ایس پی خالد سمیت دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی شرقی کو افسران واہلکاروں کو گرفتار کرکے ہتھکڑی لگاکر 25 نومبر پرعدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی راؤ انوار کو متعدد بار پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں، نوٹس تعمیل ہونے کے باوجود وہ پیش نہیں ہورہے عدالت نے سماعت 25نومبر تک ملتوی کردی۔ سلیم شہزاد کے خلاف لانڈھی تھانے میں 3 مقدمات 1992 سے درج ہیں۔