ماضی میں نیب کو سیاستدانوں کیخلاف استعمال کیا گیا‘ شاہ محمود قریشی

82

ملتان (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی میں نیب کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا گیا‘ ملک میں قیام امن کے لیے فوجی جوانوں نے بے شمارقربانیاں دی ہیں۔ ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں 65 فیصد نوجوان ہیں‘ 2018ء میں یوتھ کیا کرے گی اس کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی میں نیب کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا
گیا‘اسی لیے قوم احتساب چاہتی ہے ان کیسز کا جو 20 سال سے پڑے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد پیرا ڈائز لیکس سامنے آگئی ہے جس میں بڑے بڑے لوگوں کے نام شامل ہیں‘ فوج ایک بڑا ادارہ ہے اور جب یہ عوامی امنگوں پر کام کرتا ہے تو لوگ اس کو سراہتے ہیں ہمارے ملک میں امن کے قیام کے لیے فوجی جوانوں کا خون شامل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ