اقبال ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول واحد اسپورٹس کلب کے نام 

49
کراچی: اقبال ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول کی فاتح ٹیم واحد اسپورٹس کا لیاگیا گروپ فوٹو
کراچی: اقبال ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول کی فاتح ٹیم واحد اسپورٹس کا لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقبال ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول میچ میزبان کلب واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب نے زاہد نیازی ممیوریل شوٹنگ بال کلب کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد اپنے شاندار کھیل کی بدولت 2-1سے شکست دیدی ۔تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے زیراہتمام اقبال ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول میچ کا انعقاد واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں کیا گیا۔ فیسٹیول میچ میزبان واحد اسپورٹس کلب اور زاہد نیازی شوٹنگ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو میزبان واحد اسپورٹس کلب نے سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے جیت لیا میچ کا اسکور 16-08 ، 11-16 اور16-14رہا۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا ‘خاص طور پر رضوان احمد، محمد حسنین، عبداللہ، محمد شمیم، محمد اسماعیل، عبدالرحیم، خالد اور اعجاز احمد کا کھیل قابلے دید تھا۔ میچ کے مہمان خصوصی علاقے کے سماجی رہنما اور واحد اسپورٹس کلب کے سینئر نائب صدر نصیر الدین تھے۔جب کہ میچ کو سینئر ریفری قمرالسلام پیارے، جاوید احمد اور محمد الطاف نے سپروائز کیا۔

حصہ