حویلیاں طیارہ حادثہ، بلیک باکس کا ریکارڈ جاری

159

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے پی کے 661 کے بلیک باکس سے حاصل ہونے والی معلومات پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 4 بجکر 14 منٹ پر پائلٹ نے بتایا کہ طیارے کا ایک انجن کام چھوڑ چکا ہے جبکہ 4 بجکر 17 منٹ پر طیارہ جنوب کی بجائے مشرق کی طرف مڑگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 4 بج کر 17 منٹ پر پائلٹ نے آخری کال کی اور اس کے 10 سے 15 منٹ بعد طیارہ گرجانے کی اطلاع موصول ہوگئی۔

حویلیاں طیارہ حادثہ کیس کے حوالے سے یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے دونوں انجن 100 فیصد درست کام کررہے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب پہاڑ پر گر کر تباہ ہوگئی تھی۔اس حادثے میں مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت 48 مسافر  جا ںبحق ہوگئے تھے جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ موصول ہوگئی جس کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی استحقاق کو سیکریٹری سول ایوی ایشن عرفان الہی نے بریفنگ دی۔سیکریٹری سول ایوی ایشن کے مطابق چترال سے ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے دونوں انجن 100فیصد ٹھیک تھے۔بلیک باکس کی رپورٹ کے مطابق 4 بج کر 12 منٹ پر پائلٹ نے پہلی کال کی، پہلی کال میں پائلٹ کی آواز بالکل پرسکون تھی، پہلی کال کے 2 منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کال دی۔

رپورٹ کے مطابق 4 بجکر 14 منٹ پر پائلٹ نے بتایا کہ طیارے کا ایک انجن کام چھوڑ چکا ہے جبکہ 4 بجکر 17 منٹ پر طیارہ جنوب کی بجائے مشرق کی طرف مڑگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 4 بج کر 17 منٹ پر پائلٹ نے آخری کال کی اور اس کے 10 سے 15 منٹ بعد طیارہ گرجانے کی اطلاع موصول ہوگئی۔سیکریٹری سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارے کے بلیک باکس کا 100 فیصد ڈیٹا محفوظ رہا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ‘طیارے نے لینڈنگ کی کوئی کوشش نہیں کی تھی، طیارے کا ملبہ اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔سیکریٹری سول ایوی ایشن نے بتایا کہ ‘وزیراعظم نے اسی طیارے میں ایک ہفتہ پہلے گوادر کا دورہ کیا تھا، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ایک انجن درست ہونے پر حادثہ کیسے ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ