ترکی،ایمرجنسی میں 90روز کی توسیع

188

ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد سے جاری ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی۔

ترک نائب وزیراعظم کے مطابق ایمرجنسی 19 جنوری سے نوے روز تک نافذ العمل رہے گی، فتح اللہ گولن نیٹ ورک اور تمام دہشت گرد گروپوں کے خاتمے تک ملک میں ایمرجنسی نفاذ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد 20 جولائی کو ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی ناکام بغاوت کے دوران دو سو چالیس سے زائد افراد جاں بحق اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ