پشاور:موٹروے پرٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق، 11 زخمی

128

پشاورمیں موٹر وے پر مردان سے آنے والی مسافر کوچ کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ ۔4 افراد جاں بحق 11 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیاگیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر مردان سے پشاور آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث دریائے کابل کے قریب رکھی رکاوٹیں توڑتے ہوئے حادثے کا شکا ر ہو گئی ۔حادثے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیموں اور موقع پر موجود لوگوں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ہسپتال سے 4افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ گیارہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

اسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق موٹروے پر ہونے والے حادثے کے نتیجے میں عادل سید ولد دیار خان سکنہ یارحسین ، اکرام ولد وکیل سکنہ دیر ، لیاقت ولد خائستہ رحمان سکنہ دیر اورسلیم خان ولد فیروز الدین سکنہ دیر جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دوست محمد ولد رمداد سکنہ مردان ، فیض الرحمان سکنہ مردان ، احسان اللہ ولد سید الرحمان سکنہ شیرگڑھ مردان ، جمشید ولد تازہ گل سکنہ صوابی ، محمد طاہر ولد عزیز اللہ سکنہ مردان ، ممتاز حسین ولد محسن شاہ سکنہ کاٹلنگ مردان ، نسیم ولد غلام محمد سکنہ مردان ، رحیم اللہ سکنہ مردان ، شاہ ولی ولد محمد ہارون سکنہ دیر حال مردان اور وجاہت احمد ولد شاہ فہد سکنہ مردان زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔تمام زخمیوں کو فوری طبی امدادفراہم کردی گئی ہے۔

دوسری جانب حادثے کے ایک گھنٹے تک تباہ شدہ مسافر کوچ موٹر وے سے نہیں ہٹائی گئی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم بعد ازاں انتظامیہ حرکت میں آگئی اور کرین کے ذریعے تباہ مسافر کوچ راستے سے ہٹا کر سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ