قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے،ممنون حسین

99

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، نوجوان آنے والے دور کے لئے خود کو تیار کریں تاکہ مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں، تعلیم و تربیت اور دفاع پاکستان کے لئے سرفروش اور پرعزم جوانوں کی تربیت میں کیڈٹ کالج حسن ابدال اہم کردار ادا کر ہا ہے ۔

یہ بات انہوں نے کیڈٹ کالج حسن ابدال کے سالانہ یومِ والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی بورڈ آف دی گورنرز، کیڈٹ کالج حسن ابدال اور پرنسپل کیڈٹ کالج حسن ابدال میجر جنرل نجیب طارق کے علاوہ طلبا، کے والدین اور دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم و تربیت اور دفاع پاکستان کے لئے سرفروش اور پرعزم جوانوں کی تربیت میں کیڈٹ کالج حسن ابدال اہم کردار ادا کر ہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس پشاور میں شہید ہونے والے بے گناہ اساتذہ اور بچے ہمارے محسن ہیں، ہم ان شہیدوں کی جرات و بہادری اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ آئندہ کبھی ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دیئے جائیں گے جس سے ہمارے بچے بلکہ پاکستانی قوم کے کسی بھی فرد کی جان خطرے میں پڑے۔

president-mamnoon-inspecting-guard-of-honour-at-cadet-college-hasanabdal-1

صدر مملکت نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے افکارو طرز سیاست ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہے جس پر عمل کرکے ہم اپنے مسائل سے نجات بھی حاصل کر سکتے ہیں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری جو پورے خطے کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے، سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ہمارے بچوں کو پوری طرح تیار رہنا چاہئے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان ہر قسم کی مشکلات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں تاکہ وہ غلط راستے پر نکلنے کے بجائے معاشرے کے فعال شہری بن سکیں۔

president-mamnoon-inspecting-guard-of-honour-at-cadet-college-hasanabdal-4

صدر مملکت نے شاندار تقریب کے انعقاد پر کالج کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور تربیت مکمل کرنے والے طلبا کو اعزازات سے بھی نوازا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ