گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

81

گجرانوالہ:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پیپلز کالونی میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ کے علاقے پیپلزکالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جہاں سے 4  دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں،جبکہ دہشت گردوں میں رفیق، جاوید، فہیم اور اشرف شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ