ا?م ??وا?م ?ا ?وم سوگ،?راچ? ?? مختلف علاقو? م?? ?اروبار بند

180

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر حراست ملزم وسیم کی ہلاکت کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی یوم سوگ منایا جارہا ہے۔

متحدہ کے یوم سوگ کے باعث کراچی کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جب کہ صبح سویرے کھلنے والی مارکیٹیں بھی بند ہیں۔شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے بہت کم چل رہی ہیں جس سے دفاتر اور فیکٹریوں میں پہنچنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کئی علاقوں میں پیٹرول پمپس بند ہیں اور ایندھن کی کمی سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

ایم کیو ایم کے سوگ کے باعث جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، سرسید یونیورسٹی اور اعلیٰ ثانوی بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں، ملتوی پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کراچی کے علاوہ حیدر آباد، سکھر، نواب شاہ، میرپور خاض اور ٹندو آدم سمیت دیگر شہروں میں بھی ایم کیو ایم کی جانب سے سوگ منایا جا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ