وز?راعظم اور آرم? چ?ف ?ل دور? افغانستان ?ر?? گ?

77

وزیراعظم میاں نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل دورہ افغانستان پر کابل روانہ ہوں گے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں میں پاک افغان تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون کے امور پر غورکیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کل دورے پر افغانستان جائیں گے جہاں وہ افغان وزیراعظم اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹوعبد اللہ عبد اللہ سے ملیں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری اور وزیراعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ