نلتر حادث? ، وز?راعظم ?ا ?ل ?وم سوگ ?ا اعلان

90

وزیراعظم نواز شریف نے نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نلتر ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی س گھڑی میں ہم تمام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے شہید ہونے والے پائلٹوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال پہنچانے کیلیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی سختی سے ہدایات کی ہیں ۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو  بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات کی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے زخمی سفیروں کو فوری اسپتال منتقلی کے لیے جہاز اور ہیلی کاپٹر بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا ہیلی کاپٹر حادثے پر ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق سفیروں اور انکی اہلیہ کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ