منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسپتال منتقلی کے دوران فرار

1280
suspected

اسلام آباد: منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسلام آباد ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے پمز اسپتال ایمبولینس میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ ائیرپورٹ سے نکلنے کے بعد فرار ہوگئے۔

ذرائع نے بتایاکہ منکی پاکس کے مشتبہ مریض کوائف فارم ساتھ لیکر فرار ہوئے ہیں تاہم فرار ہونے والوں میں رحمان طارق، علی حمزہ، ذوالقرنین اور نعیم شامل ہیں۔

منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو لیبیا سے خصوصی پرواز سے لایا گیا تھا، لیبیا سے بے دخل پاکستانیوں کو 8 ستمبر کی رات خصوصی فلائٹ سے لایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بارڈرہیلتھ سروسز نے مشتبہ منکی پاکس مریضوں کے فرار پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔