حکومت نے ایل پی جی کے نرخوں میں بڑی کمی کردی

1549
reduction

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ایل پی جی کے نرخوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کے  نرخوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے  مطابق لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس  (ایل پی جی)کی قیمت میں 11.88 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی سلنڈر مجموعی طور پر 140 روپے18 پیسے سستا ہوا ہے، اور نئی قیمت 2813 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے آئندہ ماہ (مئی) کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے 48 پیسے مقرر کی ہے۔