پانچ لاکھ سے زیادہ ٹیکس نادہندگان کی موبائل سمز بلاک

1413

اسلام آباد: ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں ٹیکس چوری کرنے والے نشاندہی کیے گئے شہریوں کے  پہلے مرحلے میں 5 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی موبائل فون سمیں بلاک کردیں۔

ایف بی آر کی جانب سے 8737 صفحات پر مشتمل انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں انکم ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

قبل ازیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی تھی کہ وہ اتنی بڑی تعداد کی سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتیں، جس پر پہلے مرحلے میں ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ 6671 سمیں بلاک کی ہیں۔