اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے وارنٹ گرفتاری رکوانے کیلئے امریکا سے مدد مانگ لی

394
arrest warrant

واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا ہے کہ دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ممکنہ وارنٹ گرفتار روکنے میں مدد کریں۔

امریکی  نیوز آٹ لیٹ Axios کی رپورٹ کے مطابق ا سرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اختتام ہفتہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ایک فون کال میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت  فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور آرمی چیف کے  وارنٹ گرفتاری جاری  کر سکتی ہے۔

ادھر وائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری کیرن جین پیئر نے بریفنگ میں کہا کہ  امریکہ نے غزہ میں اسرائیل کے طرز عمل کے بارے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی تحقیقات سے متعلق ان رپورٹوں کی مخالفت کی ہے جن پر اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ہیگ میں قائم ٹریبونل جلد ہی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتا ہے۔

کیرن جین کا کہنا تھاکہ ہم آئی سی سی کی تحقیقات کے بارے میں واضح ہیں کہ ہم اس کی حمایت نہیں کرتے، ہم یہ نہیں سمجھتے کہ یہ ان کے دائرہ اختیار میں ہے۔

جین پیئر نے نیوز آٹ لیٹ Axios کی اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی کہ نیتن یاہو نے اتوار کو اپنی کال میں بائیڈن سے کہا تھا کہ وہ عدالت کو اسرائیلی حکام کے وارنٹ بھیجنے سے روکے۔