کراچی میٹرک بورڈ: امتحانی مراکز کا سامان جاری کرنے کا شیڈول

337
schedule

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے 8مئی 2023سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات برائے جماعت نہم و دہم سائنس اور جنر ل گروپ ریگولرو پرائیویٹ کے امتحانی مراکز کے سامان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے بتایا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں کمرہ نمبر 47سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کا لیٹر وصول کرنے کے بعد بورڈ کے ایگزامینشن اسٹور سے صبح10:00بجے سے رات8:00 بجے تک دی گئی تاریخوں کے مطابق امتحانی مراکز کا سامان حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: میٹرک کے سالانہ امتحانات8مئی سے شروع ہونگے،4 لاکھ امیدوار شرکت کرینگے

ناظم امتحانات کے مطابق 3 مئی کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد،جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال۔4مئی کو کورنگی، شا ہ فیصل، لانڈھی، ملیر، بن قاسم،گڈاپ جبکہ5مئی کو سائٹ، بلدیہ، اورنگی، لیاری، صدر اور کیماڑی امتحانی مراکز کا سامان حاصل کر سکتے ہیں۔

ناظم امتحانات نے بورڈسے الحاق شدہ اسکولوں کو واضح ہدایت دی ہے کہ بورڈ آفس کی طرف سے صرف قائم کئے جانے والے امتحانی مراکزاپنا امتحانی سامان وصول کرنے کے بعد اپنے اسکولوں کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ بور ڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کریں۔