جعلی شناختی کارڈ اور ویزہ پر سعوی عرب جانے والے 2 افراد گرفتار

249
جعلی دستاویزات پر عراق جانیوالے 6 ملزمان کراچی پہنچتے ہی گرفتار

فیصل آباد: جعلی شناختی کارڈ اور ویزہ پر سعوی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 2افرادکو گرفتار کرلیا گیا جبکہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 افرادکوحراست میں لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان  ایف آئی اے نے کہاکہ  جاوید خان اور رازق علی فیصل آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب جارہے تھے، جانچ پڑتال کے دوران دونوں کے شناختی کارڈ،پاسپورٹ اور ویزے جعلی ثابت ہوئے، جاوید کا اصل نام امیر حمزہ اور آزاد کا رہائشی معلوم ہوا جبکہ رازق علی کے شناختی کارڈ کا نادرا آفس میں ریکارڈ ہی موجود نہ تھا۔

دونوں جعل سازوں نے یاسر نامی ایجنٹ سے جعلی کاغذات بنوائے شفٹ انچارج امیگریشن فریال خان نے جعل سازوں کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا۔

دوسری جانب  ایف آئی اے فیصل آباد زون کی ٹیموں نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث محمد شہباز، افتخار احمد خان اور نوید الرحمٰن کو دہلی چوک کمالیہ اور جی ٹی ایس چوک فیصل آباد سے پکڑا، ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے اور 1500 سعودی ریال برآمد ہوئے۔