جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے اُن سے ٹیکس لیا جائے، انڈسٹریز مالکان کا مطالبہ

287
taxes

اسلام آباد: معیشت کے ماہرین نے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے اُن سے ٹیکس لیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی سیمنٹ   کے سی ای اومحمد علی ٹبا کا کہنا ہے کہ  انڈسٹریز کو مہنگی گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے،زیادہ ٹیکسز کی وجہ سے  بھی آئے روز انڈسٹریز سکڑتی جارہی ہیں، ٹیکسیشن کو کم کیا جائے اور جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہےاُن سے زبردستی ٹیکس لیا جائے،ہمارا ٹیکس ٹوجی ڈی پی 9فیصد ہے،خطے کے دیگر ممالک کا 15سے 18فیصد ہے۔

 گل احمد ٹیکسٹائل کے ڈائریکٹر زیاد بشیر کا کہنا تھا کہ ٹیکس لگنے پر کوئی ہڑتال کرے تو اس سے حکومت کو ڈرنا نہیں چاہیے، حکومت اس حوالے سے اقدامات کرے اور قانونی کارروائی کرے۔