سعودی حکومت کا سرمایہ کاروں کا وفد  جلد پاکستان بھیجنے کا عندیہ

245
Agreement hydropower

اسلام آباد:سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی  عرب کے  وزرا نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ کا مشن ہمارا مشن ہے اور پاکستان کی ترقی سعودی عرب کی ترقی ہے جبکہ وزیر برائے سرمایہ کاری نے شہباز حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جلد سعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔

سعودی وزرا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کا ہر مشکل میں ساتھ دینے پر خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز آل سعود ،سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود اور سعودی وزیر وزرا کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں۔