غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، مزید 66 فلسطینی شہید

224

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 66 فلسطینیوں کو شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے رفح میں 3 اور غزہ پٹی میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ صیہونی فوج نے 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 افراد شہید ہوگئے۔

 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 34ہزار 454 سے تجاوز کر گئی ہے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 575 تک پہنچ گئی ہے۔