پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی لانے پر غور

281

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں ڈیجیٹل کرنسی لانے پر غور کررہے ہیں،  اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے ملنے والی امدادی رقم اکثر اُن کے گھر کے مرد چھین لیتے ہیں، جس کی وجہ سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم دیے جانے پر غور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف پروگرامز متعارف کرائے جائینگے، لوگوں کی شکایت دور کرنے کے حوالے سے ہماری ٹیم کام کررہی ہے، جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے۔