آڈیو لیک کیس: جسٹس بابر ستار کو کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج

164

اسلام آباد: جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیک کیس سے الگ ہوجانے سے متعلق متفرق درخواستوں پر پانچ پانچ لاکھ جرمانہ عائد کرکے درخواستیں خارج کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی ۔ جسٹس بار ستار نے آڈیو لیکس کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور عدالتی معاون چوہدری اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے۔  پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے آڈیو لیک کیس میں جسٹس بابر ستار کی علیحدگی کیلئے عدالت میں متفرق درخواستیں دائر کی تھیں۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آئی بی ، ایف آئی اے ، پی ٹی اے سیریس ادارے ہیں ان کی درخواستیں سن کر فیصلہ کروں گا، جن میں مجھ پر اعتراض کیا گیا ہے ، کس نے ان کو درخواستیں دائر کرنے کی اتھارٹی دی ہے؟

جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ آئی ایس آئی کے معاملے سے ایف آئی اے کا کیا تعلق ہے ؟ یہ خط ایف آئی اے سے کس طرح متعلقہ ہے؟

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے اختتام پر پیمرا ، ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی تمام درخواستوں پر پانچ پانچ لاکھ روپے کا جرمانے کرکے درخواستیں خارج کردیں۔