لڑکیاں بھی تعمیراتی صنعت سے وابستہ ہورہی ہیں،خواجہ ایوب

138

کراچی(سٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد)کے سینئر وائس چیئر مین خواجہ محمد ایوب نے کہا ہے کہ تعمیراتی صنعت میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے بہت مواقع ہیں۔نوجوان اس شعبے میں کو بھی اپنارہے ہیں۔لڑکیوں کی بڑی تعداد اب تعمیراتی صنعت سے وابستہ ہورہی ہے۔ خواجہ محمد ایوب محمد علی جناح یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر “ماجوکے مہمان” میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں ٹرانسپورٹر تھا 25سال پہلے اس صنعت میں آیا اور کامیاب ہوتا چلا گیا۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے خواجہ محمد ایوب نے کہا کہ اپنے منتخب کردہ نصاب کے علاوہ دیگر شعبہ جات کی بھی کچھ نا کچھ معلومات حاصل کریں۔ماجو میں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہاں مختلف شعبہ جات کے ماہرین کو مدعو کرکے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے۔یہ آج کی دنیا کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں فلیٹ سسٹم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔آبادی کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے شہر بھی ضروری ہیں۔