پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

160

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت کم ہوکر 288 روپے اور ڈیزل کی قیمت کم ہوکر 282.38 روپے ہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.37 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 185.5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت168.97 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔