پاکستان یوم ارض 2021ویبی نار منعقدہوگا

87

کراچی(کامرس رپورٹر) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) اور ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر-پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف- پاکستان)مشترکہ طور پریوم ارض 2021 منائیں گے اور اس موقع پر ایک ویبی نار منعقد کریں گے جس کا مقصد موسمی تبدیلی سے پیش آنے والے خطرات سے آگاہی کو فروغ دینا، ماحول سے تعلق رکھنے والے اہم مسائل اور اندیشوں پر روشنی ڈالنا اور اْن دشواریوں سے نمٹنے کی غرض سے شہریوں کوباہمی تعاون سے کیے جانے والے اقدامات کے لیے تیار کرنا ہے۔