صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیا جائے گا ، محمد اسلم غوری

220
کاٹی کے صدر سلیم الزماں سیکرٹری ماحولیات محمد اسلم غوری کو کاٹی کی شیلڈ پیش کر رہے ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں 5 کمبائنڈ افیو لینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر جلد شروع کی جائے، CETP پروجیکٹ کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے ، ہر فیکٹری میں کمبائنڈ افیولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے، صنعتکار ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیںمگر ترامیم کے بغیر ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کرنا مشکل ہے۔یہ بات کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر سلیم الزماں نے کاٹی میں سیکریٹری ماحولیات محمد اسلم غوری سے ملاقات کے دوران کہی ۔ اس موقع پر گلزار فیروز، دانش خان، مسعود نقی، سید جوھر قندھاری نے بھی خطاب کیا جبکہ کاٹی کے سینئر نائب صدرذکی احمد شریف، نائب صدر نگہت اعوان،سید فرخ مظہر،ایس ایم یحیٰ ، سیکریٹری لیبر عبدالرشید سولنگی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔