سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ 2ہزار500روپے کی سطح پر آگئی

200

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت مزید50 روپے کی کمی سے 1لاکھ 2ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7ڈالرکی کمی سے1693ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 50روپے کی کمی سے1لاکھ 2ہزار 500 روپے ہوگئی۔