پاکستان میں مائیکرو فنانس سیکٹر کے اہل صارفین کی تعداد 22 ملین

269

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں مائیکرو فنانس سیکٹر کے اہل صارفین کی تعداد 22 ملین ہیںلیکن صرف 7.2 ملین صارفین نے مائیکرو فنانسنگ کی سہولت سے استفادہ کیا ، کووڈ۔19 کی حالیہ وبا کے دوران زراعت اور لائیوا سٹاک سیکٹرز متاثر ہوئے جبکہ ا سمال اسکیل مینوفیکچرنگ اور سروسزکے شعبے کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ کمپنی (پی ایم آئی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان میں مائیکرو فنانس سیکٹر کے صارفین کا تخمینہ 22 ملین ہے جبکہ صرف 7.2 ملین صارفین نے مائیکرو فنانسنگ کی سہولت سے استفادہ کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایم آئی سی نے 24.05 ارب روپے کے مجموعی واجب الوصول قرضوں میں سے 35.7 فیصد مائیکرو قرضے زراعت/ لائیواسٹاک سیکٹر کو فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے چھوٹے کاشتکاروں کی ٹڈی دل سے زیادہ خطرہ ہے دیہی معیشت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا ہک کمپنی کی جانب سے فراہم کر دہ مجموعی مائیکرو لونز میں سے لائیو اسٹاک/ پولٹری کے شعبہ کو 30.2 فیصد جبکہ زرعی شعبہ کو 5.5 فیصد اور ٹریڈ کے شعبہ کو 25.8 فیصد قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔