زراعت کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے، سی پیک اتھارٹی

95

اسلام آباد (اے پی پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زراعت کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چینی سرمایہ کاروں کے لیے زراعت و فوڈ پروڈکشن، پروسسنگ، لاجسٹک و مارکیٹنگ میں وسیع مواقعوں، زراعت کے شعبے میں جائنٹ وینچرز اور بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ دیا جارہا ہے۔ دو طرفہ معاشی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا۔