ہلمند میں سیکورٹی فوسز کے حملے، 11 طالبان جاں بحق، 20 گرفتار

33

کابل (آن لائن) افغان صوبے ہلمند میں سیکورٹی فورسز کے حملے میں 11 طالبان ہلاک، 20 گرفتار اور متعدد زخمی ہوگئے، دوسری جانب مشرقی شہر جلال آباد میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ ، 9 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل۔ غیر ملکیخبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ہلمند کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں 11 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جھڑپ کے دوران کچھ سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دریں اثناء سیکورٹی فورسز نے ایک خصوصی کارروائی کرکے 20 جنگجوئوں پر مشتمل طالبان گروپ کو گرفتار کیا ہے جو کہ سیکورٹی فورسز پر حملوں، مذہبی اسکالرز کو ہدف بنانے، بارودی سرنگیں بچھانے اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
طالبان جاںبحق